پیپلزپارٹی کی عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کوشکایات
اسلام آباد…پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پرالیکشن کمیشن میں شکایات جمع کرادی ہیں ، پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ عمران خان نوجوانوں کوگمراہ کررہے ہیں ، اُن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کے جلسوں سے خطاب پردودنوں کیلئے پابندی لگائی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مانیٹرنگ سیل کی رکن پلوشہ خان اور دیگر ار کان نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو خطوط لکھے ہیں ۔ خطوط میں کہاگیاہے کہ عمران خان نے یکم مئی کو شکر گڑھ اور ظفر وال میں جلسوں سے خطاب کے دوران صدر زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔وہ اشتہاری مہم کے ذریعے نوجوانوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے بدلے غیر ملکی ویزوں کا لالچ دیرہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں شہباز شریف اور حنیف عباسی کی طرف سے دو مئی کو راولپنڈی میں انتخابی ریلی کے دوان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھی شکایت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.