پیٹرول کی بڑھتی قیمت، ایئرپورٹ ملازم نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت مانگ لی

پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے سبب اسلام آباد ائیرپورٹ کے ملازم نے سول ایوی ایشن حکام سے گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگ لی۔ آباد ائیرپورٹ کے ملازم آصف اقبال نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو درخواست میں موقف اپنایا کہ بڑھتی پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں، اس لیے مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتنی مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سہولت بند کردی ہے جبکہ فیول الاؤنس اور پک اینڈ ڈراپ دونوں فراہم نہیں کی رہی۔دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملازم کی درخواست صرف میڈیا اسٹنٹ سے زیادہ کچھ بھی نہیں جبکہ ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ ملازم کا خط محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لکھا گیا ہے۔

1

تبصرے بند ہیں.