حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 3 نومبر 2026 کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.