Latest National, International, Sports & Business News

پیٹرولیم ڈیلرز اور ریٹیلر ایسوسی ایشن کا یکم دسمبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز اور ریٹیلر ایسوسی ایشن کے وزارت پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد دونوں ایسوسی ایشنز نے یکم دسمبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ عاطف کے مطابق ڈیلروں کو اس وقت فی لیٹر پیٹرول فروخت کرنے پر صرف ایک روپے 68 پیسے کمیشن ملتا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں انتہائی ناکافی ہے، ہماری جانب سے کئی بار اس حوالے سے حکومت سے درخواست کی گئی جس پر وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کمیشن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اب وزارت پیٹرولیم کمیشن میں اضافہ کرنے کے وعدے سے پھر گئی ہے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کمیشن میں اضافہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک بھر کے ساڑھے 7 ہزار پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.