پینتیس آزاد امیدواروں کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

لاہور: قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے ایک اور صوبائی اسمبلی کے پینتیس کامیاب امیدواروں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا، نواز شریف اور شہباز شریف سے آزاد امیدواروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رائیونڈ میں نواز شریف اور شہباز شریف سے وہاڑی میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے طاہر اقبال اور صوبائی اسمبلی کے نعیم بھابا نے ملاقات کی۔ دونوں کامیاب امیدواروں کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے ارکان اسمبلی کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رائیونڈ میں آزاد ارکان اسمبلی سے ملاقات اور جوڑ توڑ کرنے کیلئے خواجہ احمد حسان کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کا بھی آزاد ارکان سے رابطہ جاری ہے۔چونتیس کامیاب ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ارکان نے خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.