پیرس فیشن ویک کی رنگیناں جاری، شائقین کو اپنی گرفت میں لے ل

رانسیسی دارالحکومت پیرس میں جاری فیشن ویک میں رنگا رنگ ملبوسات اور منفرد انداز میں سجے ریمپ نے شائقین کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

پیرس: (کئی روز سے جاری پیرس فیشن ویک میں اب تک دنیا کے کئی مشہور برانڈ اپنی ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کر چکے ہیں۔ آج فرانس اور اٹلی کے مشہور برانڈ کے دیدہ زیب ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ خوبرو ماڈلز نے گہرے رنگوں کے منفرد ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔ اونچی ایڑھی والے جوتے، سیاہ ملبوسات اور کیپ شو کی نمایاں شناخت تھی۔ ملبوسات کے ساتھ ساتھ شو کا ریمپ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ریمپ پر بکھرے خشک پتے دھوئیں کے بادلوں میں عجب نظارہ پیش کرتے رہے۔ –

تبصرے بند ہیں.