جارجیا: امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مفرور مجرم نے محکمہ پولیس کی فیس بک پوسٹ کا جواب دیا اور اسی کے پاداش میں گرفتار ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق جارجیا کی راک ڈیل کاؤنٹی سے وابستہ پولیس اسٹیشن کے عملے نے چند روز قبل فیس بک پر’انتہائی مطلوب‘ (موسٹ وانٹیڈ) مجرموں کی ایک فہرست دی تھی۔ اس کے نیچے کرسٹوفر اسپالڈنگ نے لکھا کہ ’ میرے بارے میں کیا خیال ہے۔‘ اس کےجواب میں پولیس نےلکھا کہ آپ نے درست کہا، آپ کے دووارنٹ ہیں اور ہم آرہے ہیں۔واضح رہے کہ کرسٹوفر پر سنگین جرائم عائد تھے اور اس کے دو وارنٹ نکل چکے تھے لیکن کسی وجہ سے پولیس ان پر عمل نہیں کررہی تھی۔ کرسٹوفر جیل میں تھا کہ عدلیہ نے جزوقتی طور پر اسے آزاد کیا تھا۔ یوں اس کی قید کی مدت پوری نہیں ہوئی تھی لیکن وہ اس دوران فرار ہوگیا اور پولیس اسے تلاش کررہی تھی۔اس پوسٹ کے کچھ روز بعد ہی جارجیا پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اب وہ دوبارہ جیل میں ہے۔ پولیس کے مطابق اسے ایک فیس بک پوسٹ کے جواب میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کرسٹوفر کے دو اہم وارنٹ جاری کئے گئے تھے جو سنگین جرائم سے متعلق تھے۔
تبصرے بند ہیں.