اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوئے، پورے کراچی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے حلقہ این اے دوسوپچاس کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلینے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کا مینڈیٹ اب تبدیل ہو چکا ہے، ہمارے مینڈیٹ کو دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوئے، ہزاروں افرادنے کہا کہ کراچی میں دھاندلی ہوئی ہے، این اے دو سو پچاس میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی ہے۔ انگوٹھے کی بنیاد پر ووٹ چیک کئے جائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پورے کراچی میں دوبارہ انتخابات ہوں۔
تبصرے بند ہیں.