پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے مریم نواز کی جانب سے حلقہ پی پی 173 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کرائے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب سے مزید حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ عام انتخابات 2018 میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین 29 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جب کہ ن لیگ کے عرفان کھوکھر 27 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.