غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

غریب عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہو گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، نوٹی فکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی طلب کم اور چوری بڑھے گی۔

تبصرے بند ہیں.