پشاور میں عیدالفطر پر پشتو کی سات فلمیں ریلیز کی گئیں

ریلیز ہونے والی فلموں میں اداکار شاہد خان کی تین اور اداکار ارباز خان کی ایک فلم شامل ہے

پشاور () پشاور میں عیدالفطر پر پشتو کی سات فلمیں ریلیز کی گئیں ، سینما گھروں کے باہر فلم بینوں کا اتنا رش تھا کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی ۔ عیدالفطر پر پشاور اور گرد و نواح کے فلم بینوں نے سینما گھروں کا رخ کر لیا ۔ بیک وقت پشتو کی سات فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں معروف پشتو اداکار شاہد خان کی تین فلمیں جبکہ ارباز خان کی ایک فلم شامل ہے ۔ فلمی حلقوں میں اس وقت پشتو فلم مہ چیڑہ غریبی کاچرچا ہے ۔ سینما گھروں کے باہر فلم بینوں کا اتنا رش رہا کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی ۔ فلم ختم ہوتے ہی شائقین فلم نے نقلی نوٹوں کی بارش کر دی ۔ سینما گھروں میں پیش کی جانے والی دیگرفلموں میں مہ کوہ غریبی دا ، آئی لویوٹو ، داغ اور پختون پہ دبئی .کے ، خاندانی بدمعاش شامل ہیں ۔ تمام فلموں میں معاشرتی برائیوں کو ہلکے پھلکے انداز میں اجاگر کیا گیا ہے ۔ شائقین فلم کا کہنا ہے فلم میں میوزک پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں پشتو فلموں کی انڈسٹری کی بحالی پر اداکار اور ڈائریکٹر بھی خوش ہیں ۔ شائقین فلم کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر ایک ساتھ سات فلمیں ریلیز کرنے سے تباہ حال فلم انڈسٹری کو نہ صرف سہارا ملے گا بلکہ شہریوں کو بہترین تفریح بھی میسرہوگی ۔

 

تبصرے بند ہیں.