Latest National, International, Sports & Business News

پشاور میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 جہنم واصل

پشاور: پشاور میں پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پولیس نے مقابلہ کرتے ہوئے 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔دنیا نیوز کو سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ دہشت گردوں نے متنی پولیس سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، 2 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہو گئے۔حکام کے مطابق ہدہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، صورت حال کے پیش نظر ایلیٹ فورس کو بھی طلب کیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے جبکہ مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.