پشاور: سیکورٹی فورسز پر بم حملہ، 11 افراد جاں بحق

پشاور: بڈھ بیر تھانے کے قریب دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت بیس سے پچیس کے قریب زخمی ہو گئے۔ ایس پی رورل شفیع اللہ کے مطابق پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کے قریب سے سیکورٹی فورسز کی تین گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ قریب گھڑی ایک گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں بچوں سمیت نو افراد جاں بحق اور بیس سے پچیس کے قریب زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے فورسز کی گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چالیس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے جسے گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخموں ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.