جوہانسبرگ: امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ، اوباما کیخلاف نعرے

جوہانسبرگ: امریکی صدر باراک اوباما کی جنوبی افریقہ میں آمد کیخلاف سیکڑوں افرد نے جوہانسبرگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے امریکی پالیسیوں اور صدر اوباما کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے کا اہتمام بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں نے کیا تھا۔ احتجاج میں دوسرے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور جنوبی افریقہ میں رہنے والے یورپی باشندوں اور مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ اے ایف پی کے مطابق مظاہرین نے امریکی پرچم اور براک اوباما کی تصاویر بھی نذرآتش کیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور سٹن گرینیڈ کا بھی استعمال کیا ۔ ادھر امریکی صدر براک اوباما اپنے سیاسی ہیرو نیلسن منڈیلا کے ساتھ ہسپتال میں ملاقات تو نہیں کر سکے تاہم انہوں نے اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ پریٹوریا میں منڈیلا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے منڈیلا کی اہلیہ کو ٹیلیفون بھی کیا ۔

تبصرے بند ہیں.