پشاور: بم دھماکا،2 افراد جاں بحق،17 زخمی

پشاور: پشاور گلبہار امامیہ کالونی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے، پولیس زرائع کے مطابق پشاور کے علاقے گل بہار امامیہ کالونی میں امام بارگاہ کے باہر موٹر سائیکل میں نصب بم ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا،بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،واقع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیریمیں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،شعیہ علماء کونسل کے رہنما ممتاز کاکہنا ہے کہ دھماکے میں تین افراد لاپتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.