پرینیتی چوپڑا شادی کرنے کیلئے تیار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اب محبت اور پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں یقیناً اب کسی کی محبت میں گرفتار ہو کر پھر اس کیساتھ شادی کر لینا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈائریکٹر سٹیش شرما کی بہت عزت کرتی ہوں اور وہ اور آدیتیہ چوپڑا میرے لئے اسلئے بھی قابل احترام ہیں کہ انہوں نے مجھے بہت کچھ دیا۔

 

تبصرے بند ہیں.