پرینکا اوردپیکا کے بعد انوشکا بھی ہالی ووڈ میں کام کے لیے پرتولنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ نگری میں اداکارہ پرینکا اوردپیکا نے شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنا چکی ہیں اور ان دونوں کی طرح اداکارہ انوشکا شرما بھی ہالی ووڈ میں کام کے پر تولنے لگیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جوآج کل نئی ریلیزہونے والی فلم “سلطان” کی کامیابی پرخاصی خوش ہیں اورفلم کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں، اداکارہ سے جب ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا کافی دلچسپ ہوگا اگرموقع ملا تو وہ ضرورہالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.