جس کھلاڑی سے ڈر لگے اسے دباؤ میں لانا گوروں کا پرانا وطیرہ ہے، شاہد آفریدی

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی سے ڈر لگے اسے دباؤ میں لانا برطانوی میڈیا کا پرانا وطیرہ ہے تاہم مجھے معلوم ہے کہ عامر بہت مضبوط اعصاب کا مالک ہے وہ پاکستان کے لئے اچھا پرفارم کرے گا۔

اپنے ایک انٹر ویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب وہ ٹیلنٹ موجود نہیں جو بین الاقوامی معیار کی کرکٹ کے لئے درکار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے لیکن کنٹریکٹ کی وجہ سے کچھ بول نہیں سکتا، وقت آنے پر بہت کچھ بولوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ارادہ تھا کہ پاکستان کے لئے ایک اچھی ٹیم بنا کر ریٹائر ہو جاؤں گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، اگر اب بھی منتخب نہ کیا گیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس وقت بھی موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہتر ہوں۔

تبصرے بند ہیں.