پرینتی کی دوستوں نے اداکارہ کو جھوٹا قرار دے دیا

مبئی: 

پرینتی کی اسکول کی دوستوں نے اداکارہ کے بچپن میں ہراساں اور غربت سے متعلق دیے گئے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرینتی کو سفید جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا نے کچھ دن قبل بچپن میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکول جاتے ہوئے لڑکے انہیں چھیڑا کرتے تھے جس کے باعث وہ خوفزدہ ہوجاتی تھیں تاہم اب پرینتی کی اسکول کی دوستوں کا کہنا ہے کہ ادکارہ نے میڈیا کو بچپن میں ہراساں کیے جانے اور غربت سے متعلق جو بھی کہانی سنائی وہ سب جھوٹ تھا۔ پرینیتی کی اسکول کی دوست نے سماجی رابطے کی سائٹ سوشل میڈیا پر اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرینتی کو شرم آنی چاہیے سفید جھوٹ بولتے ہوئے کیونکہ پرینیتی کا تعلق ایک مراعات یافتہ طبقے سے ہے جب کہ پرینیتی کے والد کے پاس کار ہوا کرتی تھی اور ان دنوں سائیکل پر اسکول جانا ایک فیشن تھا جو ہر کسی کو میسر نہیں تھا۔

تبصرے بند ہیں.