پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیوں کیے؟ بھارتی بورڈ سے بازپرس

اکستانی بورڈ سے مذاکرات پر بھارتی وزیرکھیل وجے گوئیل نے کرکٹ بورڈ حکام سے بازپرس کی ہے،انھوں نے کہاکہ جب بورڈ حکام کو معلوم ہے کہ حکومتی اجازت کے بغیر باہمی سیریز  نہیں ہوسکتی تو وہ پی سی بی سے ملے ہی کیوں، پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کسی صورت بحال نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے دوران باہمی سیریز سے متعلق مذاکرات حسب توقع بے نتیجہ ثابت ہوئے تھے۔ یہ مذاکرات پاکستان کی جانب سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کو 60 ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیجنے پر ہوئے، اس میں بھارتی بورڈ کی جانب سے  جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ چوہدری، چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری اور جی ایم کرکٹ آپریشنز ایم وی سری دھر شریک ہوئے۔ مذاکرات سے قبل ہی بھارتی انتہا پسند وزیر کھیل وجے گوئیل نے پاکستان کیخلاف اپنی نفرت کو زبان دیتے ہوئے ہرزہ سرائی شروع کردی۔ جس سے یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ مذاکرات کا کوئی بھی نتیجہ نہیں نکلنے والا، اس کے باوجود بی سی سی آئی حکام مذاکرات میں شریک ہوئے جس پر گوئیل برا مان گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.