پریانکا چوپڑا کے بالی وڈ نگری میں بارہ سال مکمل

اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا کو بالی وڈ نگری میں قدم رکھے بارہ سال مکمل ہو گئے۔ اداکارہ نے اپنی کامیابی پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ممبئی:  میری کوم، فیشن اور برفی جیسی کامیاب فلموں کی ہیروئن پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ نگری میں بارہ سال پورے کر لیے۔ پریانکا نے ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف سترہ سال کی عمر میں بالی وڈ میں انٹری دی۔ بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی پریانکا انٹرنیشل میوزک البم کے لیے گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.