پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

گیانا: 

پاکستان نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے شعیب ملک کی شاندار سنچری کی بدولت ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.