پریانکا چوپڑا فلم کا معاوضہ 12 کروڑ روپے لیں گی

ممبئی: بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلموں کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ سے زائد وصول کریں گی۔

بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا بھارتی فلم نگری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جما چکی ہیں اور ایک ساتھ دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں تاہم اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کام کے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.