متحدہ اپوزیشن کا پانامالیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پانامالیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی تجویز مسترد کرنے اور ٹی او آر پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.