پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے، لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کورکمانڈرکراچی تعینات

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اورتبادلوں کے بعد کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چودھری کو جی ایچ کیو میں آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو میں تعینات کوارٹرماسٹر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کو کورکمانڈر کراچی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس کےعلاوہ لیفٹیننٹ جنرل نجیب احمد کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جی ایچ کیو میں پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کل ہوگی، اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل جنرل اشفاق پرویزکیانی آخری بار پاک فوج کے اس اہم فورم کی صدارت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.