پاک بھارت دوستی بس کے سامنے بھارتی شہریوں کا احتجاج

پاک بھارت دوستی بس کے سامنے بھارتی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر بھارتی شہریوں نے پاک بھارت دوستی بس کے سامنے احتجاج کیا۔ پاک بھارت دوستی بس دہلی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو مشتعل افراد نے بس کا راستہ روک لیا اور بس کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ دوستی بس کا ڈرائیور محمد خلیل بس کو واپس ٹرمینل کے اندر لے گیا اور واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کو واقعے سے مطلع کردیا۔ بس ڈرائیور کا کہنا ہےکہ مظاہرین بہت مشتعل تھے اور پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.