آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم آج شام /رات مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کاشت کار حضرات کیلئے اطلاع ہے کہ گندم اور کپاس کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرہلکی بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں46جبکہ چھور میں45،شہید بینظیر آباد،مٹھی اور سکھر میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی مقدار266فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد35،مری23،لاہور41،مظفرآباد31، کراچی38، گلگت23، پشاور35، فیصل آباد40، کوئٹہ28، ملتان40،اسکردو21اور حیدرآباد میں 43 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.