پاک بھارت جامع مذاکرات اگست میں شروع ہونگے،بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات اگست میں شروع ہوں گے۔ اتوار کو بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کاسلسلہ اس سال جنوری میں سیزفائرکی خلاف ورزیوں کے باعث تعطل کاشکار ہو گیاتھا،جسے اب اگست میں پھرسے شروع کیاجائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان متنازع آبی منصوبوں او ردیگر تنازعات پربھی بات چیت ہوگی،بھارت کے وولر بیراج پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،آبی منصوبوں کے حوالے سے پاک بھارت حکام کی ملاقات اس سال جنوری میں طے تھی جسے بھارت نے سیکریٹری پانی وبجلی کی ریٹائرمنٹ کاکہہ کرمارچ تک معطل کردیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.