کراچی دنیا کی بہترین اسٹا ک ایکسچینج کا مرکز ہے، برطانوی جریدہ

لندن: برطانوی جریدہ اکنامسٹ لکھتا ہے کہ سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ گروہ اور انتہا پسند گروپ جس شہر پر اپنے کنٹرول کے لیے برسر پیکار رہتے ہیں۔ اسی میگا سٹی کراچی کے بے سکون شہریوں کے لیے اطمینان بخش بات یہ ہے کہ کارکردگی کے لحاظ سے دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا مرکز بھی یہی شہر ہے۔ رواں برس مقامی کرنسی کے لحاظ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایس ای میں40فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا جریدے کی طرف سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینج کی کارکردگی کے پیمانے پر کراچی مارکیٹ دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی سرفہرست جاپان کی اسٹاک ایکس چینج ہے، گزشتہ برس اس کی کارکردگی میں 49فیصد اضافہ ہوااسٹاک مارکیٹ میں بہترین کارکردگی کی وجہ بڑی وجہ مئی کے انتخابات بھی ہیں پہلی بار پاکستان کی منتخب سویلین حکومت نے اپنی مدت مکمل کی اور اقتدار دوسری حکومت کو منتقل کیا۔ اس کے علاوہ جولائی میں ائی ایم ایف کی طرف سے قرض کا منظور ہونا بھی وجہ ہے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ نان انگلش ممالک کی فرنٹیئر مارکیٹ کے پریشان سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بھی عکاس ہے۔ حالیہ دنوں میں دنیا کی ابھرتی مارکیٹیں اپنی رفتار برقرار نہیں رکھ سکیں تاہم ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا فرنٹیئر مارکیٹ کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کا شمار بھی ان میں ہوتا ہے جہاں اثاثہ جات آسانی سے کیش میں تبدیل نہیں ہوتے۔ کراچی مارکیٹ میں درج 569کمپنیوں میں صرف 60باقاعدگی سے کاروبار کرتیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.