بیجنگ: پاکستان امریکاکے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے مقابلے میں چین کے سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم کا خریدا ر بننے جا رہا ہے۔ چینی کمپنی نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں اسٹیشنر کے نیٹ ورک تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے،چین کے نیوی گیشن سسٹم کو بیدو یا کمپاس کا نام دیا گیا ہے جس میں فوجی ایپلیکیشنز بھی ہیں، اسے امریکی گلوبل پوزیشننگ سسٹم جی پی ایس کے مقابلے پر تیار کیا گیا ہے۔چین ، تھائی لینڈ، لائوس اور برونائی پہلے ہی یہ سسٹم استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان اسے استعمال کرنے والا پانچواں ملک بننے جا رہا ہے،یہ سسٹم تیار کرنے والے کمپنی بی ڈی اسٹار کے انٹرنیشنل بزنس ڈائریکٹرہو آنگ لی کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان رواں ماہ کے آخر تک اس کا خریدار بن جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.