Latest National, International, Sports & Business News

نوابشاہ: ٹریفک حادثہ، ماں باپ اور 2 کمسن بچے جاں بحق

نوابشاہ: مسافر کوچ نے ہی ایک خاندان کے 4 افراد کو کچل دیا، ماں باپ اور دو کمسن بچے جاں بحق، ڈرائیور فرار۔ نوابشاہ میں دولت پور کے قریب گاؤں محمود اوٹھو کے رہائشی عبدالحکیم اوٹھو اپنی بیوی نیلم اور 2 بچوں 2 سال کی کومل اور ایک سال کا امان کو دولت پور میں ایک ڈاکٹر سے دکھا کر موٹر سائیکل پر واپس اپنے گاؤں جارہا تھا کہ دولت پور بائی پاس جوکھیو موڑ پر کراچی سے آنے والی تیز رفتار کوچ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کوچ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا، پولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.