پاکستان میں پاپ میوزک کی موجد نازیہ حسن کی آج پچاسویں سالگرہ –

لاہور()پاکستان میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی خوبصورت آواز نازیہ حسن کی آج پچاسویں سالگرہ ہے۔

ناذیہ حسن نے پندرہ سال کی عمر میں بھارت کی فلم قربانی کا گیت گا کر شہرت حاصل کی جو شاید بعد میں آنے والے کسی بھی گلوکار کے حصے میں نہ آئی۔3 اپریل انیس سو چونسٹھ میں کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ ملکر جدید پاپ موسیقی کا آغاز کیا ، اُن کے گیت ڈسکو دیوانے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔نازیہ حسن کو بہترین کارکردگی پر پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ ملا جبکہ بھارت میں بھی پلاٹینم ڈسک دی گئی ۔ اس خوبرو گلوکارہ کو کم عمری میں ہی اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کا عہدہ بھی سونپا گیا ۔ انہوں نے انیس سو پچانوے میں بزنس مین اشیاق بیگ سے شادی کی ۔ 13 اگست دو ہزار میں سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہو کر اپنے چاہنے والوں کو غمزدہ کر کے جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔ –

تبصرے بند ہیں.