پاکستان سے ٹیکس وصولی میں اضافہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، فنڈ کا کہنا ہے پاکستان سے ٹیکس وصولی میں اضافہ چاہتے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مختصر وفد جون کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اورملک کی نئی قیادت سے ملاقات کرے گا، وفد کی آمد کا مقصد پاکستان کی معیشت اور اس سے متعلق حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لینا ہے، ادھر عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آر جی ایس ٹی یا کسی اور ٹیکس پر زور نہیں دیا جائے گا، بلکہ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہمارا مطالبہ ہے، اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کے بڑھتے خسارے،،،اور قلیل المدتی قرضوں میں مسلسل اضافے کے باعث مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بے جا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی اور جی ڈی میں ٹیکسوں کی شرح بڑھائے بغیر خسارے پر قابو نہیں پایا جاسکتا، رواں مالی سال اقتصادی شرح افزائش چار اعشاریہ دو فیصد کے بجائے صرف ساڑھے تین فیصد رہے گی۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث نئی حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے حصول کے لئے بھی بات چیت کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.