مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس: نیا پراسیکیوٹر مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس میں نیا پراسیکیوٹر مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو اٹھارہ مئی تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر سید طیب ایڈوکیٹ نے ذاتی مصروفیات کے باعث کیس کی پیروی کرنے سے معذرت کرلی، جس پرانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیا پراسیکیوٹر مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو اٹھارہ مئی کو ہی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.