پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی… آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ دنیا کی 42 فیصد آبادی کو اظہار رائے کا حق حاصل نہیں۔ 3مئی 1993کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے بعد ہر سال دنیا بھر میں پریس فریڈم ڈے یعنی آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آزادیِ اطلاعات بنیادی انسانی حق ہونے کے ساتھ ساتھ تمام آزادیوں کی کسوٹی ہے۔ ایک غیر ملکی صحافتی تنظیم کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حکومتی دعووٴں کے باوجود صحافت مشکلات اور دباوٴ کا شکار ہے۔

تبصرے بند ہیں.