HyperLink کراچی : حمزہ قتل کیس:گرفتار2ملزمان کے ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع

کراچی…کراچی میں بااثر شخصیت کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق طالبعلم حمزہ کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کے ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ قتل کے ملزم سیکیورٹی گارڈ کواب تک گرفتار نہیں کیاگیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے حمزہ قتل کیس کے ملزمان شعیب اور مشتاق کے جسمانی ریمانڈ میں چھ مئی تک توسیع کرتے ہوئے، پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم شعیب کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا موکل بخار میں مبتلا ہے اس کا میڈیکل چیک آپ کرایا جائے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شعیب او لیول کا طالب علم ہے اس کے امتحانات ہورہے ہیں اس کا ریمانڈ نہ دیا جائے۔دوسری جانب سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول حمزہ کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔ تفتیشی افسر نے گارڈ کی گرفتاری کے بارے میں من گھڑت خبریں میڈیا کو دیں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حمزہ کے قتل میں لڑکی کا کردار ضرور ہے لیکن چھیڑ چھاڑ کا معاملہ نہیں ہے۔ شفاف تحقیقات کی جائیں تو قتل کی وجوہات کا پتہ چل سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث اصل ملزم شعیب کے گارڈ کو گرفتار کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.