پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوشیں جاری ہیں، سرتاج عزیز

وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوششیں جاری ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن چاہتے ہیں اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔امید ہے کہ حالات جلد ہی بہتر ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ سرتاج عزیز 3 روزہ دورے پر بھارت گئے ہیں جہاں وہ حریت رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ وادی کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کے علاوہ دیگر اہم سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.