Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع، چین کی ثالثی میں اہم پیش رفت

بیجنگ: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئے، جو چین کی ثالثی میں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات چین کے شہر ارومچی میں اعلیٰ سطح کے ورکنگ لیول پر ہو رہے ہیں۔مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کر رہے ہیں، جبکہ افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کا مقصد باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.