پاکستانی فلموں کے لیے عالمی مارکیٹ میں بہت گنجائش ہے، تنویر جمال

معروف اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تنویر جمال نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت گنجائش ہے لیکن اس کے لیے ہمیں اپنے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔ میں فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال سے خوش ہوں،کیونکہ مجھ سمیت بہت سے میرے دوست چاہتے تھے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو اچھی اورمعیاری فلمیں بنیں،ان خیالات انھوں نے گفتگو کے دوران کیا۔تنویر جمال کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت چند لوگوں بہت عرصہ قبل اس سلسلے میں منصوبہ بنایا تھا اوراس پر عمل کرتے ہوئے ’اب پیامبر نہیں آئیں گے‘‘فلم بنائی جو مکمل ہوچکی ہے لیکن ملک کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاسکا۔لیکن اب فلمیں بنانے کے لیے ماحول ساز گار ہے اور فلم انڈسٹری پر سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم روایتی فلموں سے ہٹ کر نئی سوچ اور نئے آئیڈیاز پر فلمیں بنائیں ۔انھوں نے کہا پاکستانی فلموں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت گنجائش ہے لیکن اس کے لیے ہمیں اپنے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.