ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن 31 گیندوں پر 61 رنز بنا کر نمایاں رہے اور ڈیرل مچل 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ اوورز میں 150 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر جوشوا لٹل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے بولر جوشوا لٹل نے 21 رنر دے کر 3 ، مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ 1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.