عمران خان حملہ: تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد، ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کا فیصلہ

مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچادیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت دیگراداروں کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائےگا۔

تبصرے بند ہیں.