ٹیسٹ میچز کی سنچری، کیون پیٹرسن آج دسویں انگلش کرکٹر بن جائینگے

کیون پیٹرسن جمعرات کو ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والے دسویں انگلش کرکٹر بن جائیں گے۔ آسٹریلیا آتے ہی مغرور اور انا پرست کے خطاب پانے سے بیٹسمین کا انہماک کم نہیں ہوا، وہ میچ کو عمدہ کارکردگی سے یادگار بنانے کے خواہاں ہیں، جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے پیٹرسن نے اپنی والدہ کے آبائی ملک کی نمائندگی کو ترجیح دی جس پر ان کا کیریئر ابتدا سے ہی متنازع بنا رہا،33سالہ پیٹرسن نے اب تک 99 ٹیسٹ میں23 سنچریوں اور اتنی ہی ففٹیز کی مدد سے 7887 رنز اسکور کیے ہیں، انھوں نے کہا کہ 100ویں میچ میں اگر میں نے کوئی کارنامہ انجام دیا تو اسے اپنے آنجہانی دوست کے نام کر دوں گا، جس کا چند روز قبل کینسر سے انتقال ہوا۔

تبصرے بند ہیں.