ایشیز سیریز، پہلے روز کے اختتام پرآسٹریلیا نے 8 وکٹوں پر273 رنزبنا لئے

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لئے۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری پہلے ٹیسٹ میں کینگروز کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انگلش بولنگ کے سامنے کینگروز کا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ کپتان مائیکل کلارک ایک اور اوپننگ بیٹسمین روگرز بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر یبٹسمین برینڈ ہیڈن 78 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ مچل جونسن 64 اورڈیوڈ وارنر 49 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اسڑیٹ براڈ نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 5 شکار کئے جبکہ جیمس انڈریسن نے 2 اور ٹریملیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.