شاہد آفتاب کو 2 میچز میں اپ سیٹ شکست

چوتھے قومی رینکنگ اسنوکر کپ میں محمد آصف نے گذشتہ روز اپنے دونوں میچز جیت لیے، البتہ ٹاپ سیڈ شاہد آفتاب کو اپ سیٹ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران شہزاد کو ناکامی کے بعد فتح نصیب ہوئی،محمد سجاد دونوں مقابلوں میں سرخرو ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں جاری ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں محسن امین کو4-1 سے قابو کرنے کے بعد دوسرے مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کوکسی مزاحمت کے بغیر4-0 سے مات دیدی،اعزاز کا دفاع کرنے والے شاہد آفتاب کوبابر مسیح نے4-1 سے ہرایا، شرجیل محمود نے بھی عمران شہزاد کو4-0 کی شکست سے ہمکنار کیا۔عمران شہزاد کو محمد بلا ل نے4-1 سے ٹھکانے لگایا لیکن عمران نے اپنے دوسرے میچ میں خرم آغا کیخلاف4-2 سے فتح اپنے نام کی،محمد سجاد نے شرجیل محمود کو4-2 سے زیر کرنے کے بعد بابر مسیح کو سخت مقابلے کے بعد4-3 سے ہرایا،دیگر مقابلوں میں فرحان نور نے عامر طارق،محمد ماجد علی نے اسجد اقبال،حمزہ اکبر نے ابو صائم،خرم آغا نے عبدالستار،محمد یوسف نے فرحان نور،عامر طارق نے محسن امین، سلطان محمد نے حمزہ اکبر،ابو صائم نے محمد ماجد علی،محمد بلال نے عبدالستار اوراسجد اقبال نے سلطان محمود کو زیر کر لیا۔

تبصرے بند ہیں.