ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ پیٹرسگان کے نام

کیلیفورنیا: سلواکیہ کے پیٹرسگان نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ کولمبیا کے جینئیرایلیکسزنے ریس لیڈر کی یلو جرسی برقرار رکھی۔ پام ڈیل سے سانتا کلیرٹا تک ریس کا تیسرا مرحلہ ایک سو ستتر کلومیٹر پر محیط تھا۔ آخری تین کلومیٹر میں تمام اسپرنٹرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ سلواکیہ کے پیٹرسگان نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی۔ سگان کی کامیابی کا وقت چار گھنٹے بیس منٹ اکتیس سیکنڈز رہا۔ یہ سگان کی دوہزار تیرہ کی ریس میں پہلی کامیابی ہے۔ سلواکین سائیکلسٹ نے گزشتہ سال کی ریس میں پانچ مرحلے جیتے تھے۔ آسٹریلیا کے مائیکل میتھیوزنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کولمبیا کے جینئیر ایلیکسزنے ریس کا اختتام مین پیک میں کرتے ہوئے ریس لیڈر کی یلوجرسی برقرار رکھی۔ امریکہ کے تیجے گارڈرن بارہ سیکنڈز کے فرق سے مجموعی برتری میں دوسرے نمبرپرہیں۔ ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹس کوسٹ آف کیلیفورنیا کے ساتھ ایک سوچونتیس کلومیٹرکا فاصلہ طے کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.