روم ماسٹرز ٹینس: جوکووچ، فیڈرر، برڈچ، پوٹرو تیسرے راؤنڈ میں

روم: عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، راجر فیڈرر، ٹوماس برڈچ اور یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔ سربین ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن میں حیران کن شکست کے بعد باوٴنس بیک کرتے ہوئے روم ماسٹرز کے دوسرے راوٴنڈ میں اسپین کے البرٹ مونٹانس کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ جوکووچ نے پہلے سیٹ میں دوایک سے خسارے میں جانے کے بعد اسپینش پلیئر کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے فتح سمیٹی۔ سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اٹلی کے پوٹیٹو اسٹارس کے خلاف فاتح رہے۔ فیڈرر میڈرڈ اوپن میں تیسرے راوٴنڈ سے آگے نہ جا سکے تھے۔ سابق عالمی نمبر ایک پلیئرنے اسٹارس کے خلاف صرف اکیاون منٹ میں چھ ایک اورچھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راوٴنڈ کے ایک اور میچ میں چیک ری پبلک کے سکستھ سیڈ ٹوماس برڈچ نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کوباآسانی چھ چار اور چھ صفر سے زیرکرلیا۔ سیونتھ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو بھی روس کے آندرے کوزنتیسووکو مات دے کر تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔ ڈیل پوٹرو کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ دورہا۔

تبصرے بند ہیں.