Latest National, International, Sports & Business News

ٹنڈو آدم میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

ٹنڈو آدم میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ ریلوے ٹریک کو خدا آباد ریلوے پھاٹک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ڈیڑھ فٹ ٹریک تباہ ہو گیا جس کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ اس سے پہلے بھی دہشت گرد اسی مقام پر ریلوے ٹریک کو دو بار نشانہ بنا چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.