Latest National, International, Sports & Business News

عید کے دنوں میں بجلی کی اضافی پیداوار کیلئے مزید گیس مانگ لی گئی

وزارت پانی وبجلی نے وزارت پٹرولیم سے عید کے دوران بجلی کی اضافی پیداوار کے لئے ایک سو باون ایم ایم سی ایف ڈی گیس مانگ لی۔ وزارت پانی وبجلی نے ایک تحریری مراسلے میں وزارت پٹرولیم کو آگاہ گیا ہے کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچنے کےلئے ایک سو باون ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی ضروری ہے جو چار آئی پی پیز کو دی جائے گی۔ گیس کی فراہمی سے 8 سو سے 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مراسلے میں فرٹیلائزر سیکٹر کو فراہم کی گئی ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی دوبارہ گدو پاور پلانٹ کو دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ای سی سی نے ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اگست کے پہلے ہفتے تک فرٹیلائزر سیکٹر کو دینے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.