Latest National, International, Sports & Business News

ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ ملک کو بھی سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے کیلئے مجھ سے زیادہ بڑا موقع کسی اور نے نہیں دیا لیکن ایران نے قبول نہیں کیا، امریکا اب ایران کے خلاف کسی بھی ملک کے خلاف کی جانے والی سب سے تباہ کن اقتصادی کارروائی شروع کر رہا ہے جس میں غیر معمولی پیمانے پر اقتصادی جنگ اور ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنا شامل ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو چکی، فضائیہ تباہ ہوچکی، فوجی فیکٹریاں ملبے میں تبدیل ہوچکی ہیں اور ایرانی کرنسی بے وقعت ہوچکی ہے، جو ملک یا ادارہ ایران کو مالی یا تجارتی سہارا فراہم کرے گا، اسے بھی امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے تیل کی سمگلنگ، مالیاتی تبادلے اور سواپ لائنز، نقد رقم کی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، بحری جہازوں کی رجسٹری، فرنٹ کمپنیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس کارروائی کو "اقتصادی ڈی ڈے” قرار دیتے ہوئے امریکی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ایران کو تنہا کرنے کیلئے امریکا کا ساتھ دیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ تاریخی اقدامات ایران کو عالمی سطح پر طاقت کے استعمال اور دہشت گردی کی مبینہ معاونت سے روکنے کی اس کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچائیں گے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

تبصرے بند ہیں.