وِن ڈیزل کی فلم ’’رڈک‘‘ کی نمائش 6 ستمبر کو ہوگی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وِن ڈیزل کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے، ان کی سائنس فکشن فلم ’’رڈک‘‘ 6 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ فلم’’رڈک‘‘دی کرونیکل آف رڈک سیریز کی تیسری فلم ہے۔ فلم میں وِن ڈیزل نے ’’رڈک‘‘کا کردار ادا کیا ہے، جسے مردہ سمجھ کر ایک سیارے پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ خطرناک خلائی مخلوق سے بچنے کے لیے رڈک کو سخت جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور آخرکار وہ اپنے دشمنوں پر فتح پا کر اپنے آبائی سیارے ’’فوریا‘‘کو بچانے پہنچ جاتا ہے۔ فلم میں کارل اربن اور کیٹی ساکوف نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.